ہومپاکستانبڑھتی ہوئی گرمی،سی ڈی اے نے تدارک کیلئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کر دیں

بڑھتی ہوئی گرمی،سی ڈی اے نے تدارک کیلئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کر دیں

وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث لگنے والی آگ کے تدارک کے لئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اسلام آباد شہر کی مختلف جگہوں سے گرین ویسٹ سمیت سوکھے پتوں کو فورا مختص کردہ مقام پر تلف کیا جائے تاکہ آگ لگنے کا خطرہ لاحق نہ ہو

اور موسم گرما بالخصوص ہیٹ ویو کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں کمی آسکے۔مزید برآں مارگلہ ہلز کے علاقے میں موسم گرما میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے انوائرمنٹ ونگ کو بھی سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ آئی ڈبلیو ایم، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور متعلقہ سٹاف کی فیلڈ میں موجودگی کو چوبیس گھنٹے یقینی بنائیں تاکہ ہیٹ ویو کے دوران لگنے والی آگ پر بروقت قابو پایا جاسکے۔ اسی طرح مزکورہ علاقوں میں مامور عملے کی پیٹرولنگ کو بھی بڑھایا جائے تاکہ جنگلات کو نقصان پہنچانے میں جو عناصر بھی ملوث ہوئے انکے ساتھ آئینی طریقہ کار سے نمٹا جائے۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبہ جات کو یہ بھی جاری کی گئیں کہ جنگلات کی حفاظت کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے متعلقہ عملہ بشمول واٹر سپلائی ونگ کی گاڑیاں اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔مزیدبرآں ہیلتھ منسٹری سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ شہر کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی سینٹرز قائم کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر طبعی امداد فراہم کی جاسکے۔
WhatsApp Image 2022 05 14 at 6.39.53 PM

WhatsApp Image 2022 05 14 at 6.39.54 PM 1

WhatsApp Image 2022 05 14 at 6.39.54 PM

WhatsApp Image 2022 05 14 at 6.39.55 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔