ہومپاکستانعمران خان کو گرفتار کیا گیا تو۔۔۔حماد اظہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو۔۔۔حماد اظہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بےنقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی۔حماد اظہر نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسےہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائےگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔