ہومدنیاشمالی کوریا میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا، نیشنل ایمرجنسی نافذ

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا، نیشنل ایمرجنسی نافذ

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک )شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغازسے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے۔کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔