ہومپاکستانق لیگ وزیر اعلی کے انتخابات میں سرپرائز دے گی،مصطفی ملک

ق لیگ وزیر اعلی کے انتخابات میں سرپرائز دے گی،مصطفی ملک

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ ق لیگ وزیر اعلی کے انتخابات میں سرپرائز دے گی،گنتی پوری ، چھینہ گروپ،پی ٹی آئی ناراض اور ن لیگ کے منحرف اراکین ووٹ دیں گے ،انشااللہ اسپیکر کے انتخاب سے زیادہ ووٹ لیں گے۔

جمعہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جاندار اور تجربہ کار قیادت ضروری ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن کی اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد چوہدری پرویز الہی کو ذاتی طور پر پسند کرتی ہے اور انکے ساتھ کام کرکے کمفرٹیبل محسوس کرتی ہے 

مصطفی ملک نے کہا کہ چھینہ گروپ سمیت تمام ناراض اراکین اور ن لیگ کے بعض منحرف اراکین نے ووٹ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے ، چوہدری پرویز الہی سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگی قیادت چاہتی ہے کہ ملک سے عدم استحکام ختم، معیشت بحال ہو، اور عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات ملے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔