ہومپاکستانعدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حق میں فیصلہ سنادیا

عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حق میں فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے صادق سنجرانی کی سینیٹ میں چیئرمین شپ پرفیصلہ سنادیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد کردی گئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چئیرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کیا تھا۔ ایک رکنی بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی۔اس کے بعد یوسف رضا گیلانی نے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔یوسف رضاگیلانی نے موقف اختیار کیا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ غلط مسترد کئے۔یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ پریزائیڈنگ افسرکا فیصلہ ایوان کی اندرونی کارروئی نہیں کہلاتا،عدالت پریزائیڈنگ افسرکے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔