ہومپاکستاناہم وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کی اطلاعات،خبروں کی تردید کر دی

اہم وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کی اطلاعات،خبروں کی تردید کر دی

وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی سید فخرامام نے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ جعلی اوربے بنیاد ہیں۔منگل کواپنے ایک بیان میںوفاقی وزیر سید فخرامام کی طرف سے مستعفی ہونے کی خبروں کو جعلی قرار یااور کہا کہ وفاقی وزیر عہدے مستعفی نہیں ہوا، بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ جعلی اوربے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سید فخر امام کی طرف سے مستعفی ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے پر وفاقی وزیر مستعفی ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔