ہومپاکستانعمران خان حواس پر قابو رکھو،ملکی سلامتی سے نہ کھیلو،مریم نواز

عمران خان حواس پر قابو رکھو،ملکی سلامتی سے نہ کھیلو،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران کل تک عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے آج سے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار، بندر کے ہاتھ میں استرا ہے، خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔انہوں نے کہا کہ کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے، آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو، پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصلے عمران جیسے احمق انسان کریں

، جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیر اعظم رہنے سے اس ملک نے بھگتے ہیں، ان سے زیادہ کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سابق جعلی وزیر اعظم، آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی، کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی، یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی ؟ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔