بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خالد مگسی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مراسلے پرپارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے اور دھمکی کے معاملے پر ہمیں آف دی ریکارڈ اعتماد میں لیا جائے۔خالد مگسی کے مطابق اسد عمرکا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے
۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے؟اس حوالے سے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ مراسلہ تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلیکا ہے، اگر ضرورت ہے تو وزیراعظم یہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو دکھانیکے لیے تیار ہیں، ابھی یہ مراسلہ سول ملٹری قیادت تک محدود ہے اور کابینہ میں بھی ہر کسی کو اس خط کا علم نہیں۔
