ہومUncategorizedچھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ پر گر گیا ، 3افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے

چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ پر گر گیا ، 3افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے،

طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔