ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے،

وزیراعظم اتحادیوں، منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک بھی دیں گے۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہی کو وزارت اعلی کے لیے نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفی پیش کیا، جس کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔