وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کوچین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں بھی ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ موجودہ ملکی سیاسی تناظر میں وزیر خارجہ کے پڑوسی اور خطے کے دو اہم ممالک کے دوروں کو خاصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس وقت جو معاملات ہیں ریجن اور بین الاقوامی سطح پر جو تبدیلیاں آرہی ہیں تو پاکستان چین کو جو کہ اس کا اہم ترین دوست ہے سے ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعد وزیر خارجہ روس بھی جائیں جہاں خطے اور دنیا میں ہونیوالی سیاسی پیش رفت پر گفتگو ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کو چین جارہے ہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
