نئی دہلی :بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی کتاب میں یہ انکشاف سامنے آیا جبکہ اکشے کمار نے کس طرح ان کے بیٹے کی علاج میں مدد کی پیشکش کی۔بالی وڈ میڈیا رپورٹس کی مطابق عمران ہاشمی نے اپنی کتاب میں اس حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں ۔ .
جس میں انہوں نے بتایا کہ جب ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ میرے 4 سالہ بیٹے آیان کو گردے کا کینسر ہے تو اس موقع پراکشے کمار میری مدد کرنا چاہتے تھے۔عمران ہاشمی نے بتایا کہ جب اکشے کمار کو پتا چلا کہ میرے بیٹے کو کینسر ہے تو انہوں نے موبائل فون پرمیسج کرکے کہا کہ وہ اس سلسلے میں میری مددکرنا چاہتے ہیں، اکشے نے میسج چھوڑا کہ میں فارغ ہوکر انہیں کال کروں جس پر میسج پڑھنے کے بعد فوری اکشے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بیٹے کی صحت سے متعلق پوچھا۔اداکار نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اکشے نے بیٹے کے کینسر کا سننے پر اس سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور ساتھ ہی علاج کے لیے بہترین سہولیات اور اچھے ڈاکٹرز سمیت ہر چیز کی مدد کی پیشکش کی۔
عمران ہاشمی نے مزید لکھا کہ اکشے کمار روزانہ فون کرکے بیٹے کی صحت پوچھتے تھے اور اسپتال سے گھر منتقلی پر اس سے ملاقات کے لیے بھی آئے۔اداکار کے مطابق بعد میں انہیں علم ہوا کہ اکشے کمار کے والد کا انتقال بھی کینسر سے ہوا تھا۔
