ہومپاکستانآصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا

آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہوئے جب کہ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی اور اس دوران آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ آصف زرداری نے (ن لیگ )کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا اس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب، آپ رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ پکارکے ایوان کو ڈرا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی اس بات پرمتحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قہقہے لگے اور ارکان نے تالیاں بھی بجائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔