اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا ،سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کے دن قریب آگئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان کا آج سے کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈائون کا آج سے کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ چور، نالائق اور نااہل ٹولے کا آج سے کائونٹ ڈائون شروع اس لیے قوم کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی، بجلی، گیس ،دوائی چوروں اور کشمیر فروش کا کائونٹ ڈائون بھی شروع ہوگیا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ عوام کو غریب اور بے روزگار کرنے والے کا بھی کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے کیونکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔سعد رفیق نے مزید لکھا کہ مہنگائی ابتری اور لوٹ مار کے ذمیدار متکبر بہروپیوں کو (سرپرائز)ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مہنگائی مکا مارچ دراصل حکومت بھگا ئومارچ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔
