ہومپاکستانعمران خان امریکی ایجنٹ،جعلی حکومت کے خاتمے کا وقت آ گیا،مولانا فصل الرحمان

عمران خان امریکی ایجنٹ،جعلی حکومت کے خاتمے کا وقت آ گیا،مولانا فصل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کا ایجنڈہ جانتے ہیں،عمران خان کو غیرملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان پر مسلط کیا گیا،تمھارا ایجنڈا پاکستان سے اسلام کا جنازہ نکالنا ،اسرائیل کو تسلیم کرنا ،مدارس کو ختم کرنا ،آئین کے اسلامی دفعات کا خاتمہ کرنا ، قادیانیوں کے غیر مسلم شق کو ختم کرنا ہے۔

،امر بالمعروف کا نعرہ وہ لگا رہا ہے جس کو یہ لفظ ادا کرنا بھی نہیں آتا،عمران خان کی جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے،ہم نے اس کو اکھاڑ کر باہر پھینک دینا ہے،اتوار کو جے یو آئی سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ مظاہرہ چند ہی دنوں میں آزادی مارچ کا نتیجہ مہیا کرے گا ،ایک ساتھی کی شہادت کا افسوس ہے ۔یہ اللہ کے راستے کا مجاہد اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے اللہ کے حضور پیش ہوگیا ۔اللہ پاک ان کی شہادت کو قبول فرمائے ،یہ جم غفیر بیٹھا ہے ۔اس جلسے کے مقابلے میں ایک جلسی بھی منعقد ہوئی ہے،دنیا کو دھوکہ دیتے رہے پتہ نہیں کہاں سے غبارے میں ہوا بھری گئی،ہوا سے بھرے غبارے کو حقیقی سمجھا گیا لیکن سوئی کے ایک سرے سے اس غبارے سے ہوا نکل گئی،کرائے پر ،سرکاری وسائل کے ساتھ لوگوں کو لایا گیا ،چند ہزار کرسیاں بھی نہیں بھری گئی،کسی نے بتایا کہ مغرب کی اذان میں الصلا خیر من النوم کہا گیا،تلاوت کلام سے ابتدا کرنے کے لئے کوئی قاری نہیں ملا ،یہ ریاست مدینہ کا دعوی کرتے ہیں ،اپنے منکرات کو معروف کہنے والے اپنی جہالت پر ماتم کریں ،ناظرہ ہی وہ آیت سنا دے جس میں امر بالمعروف کا ذکر ہے،عمران خان سن لو ۔تمھارے ایجنڈے کو جانتا ہوں،تمھارا ایجنڈا پاکستان سے اسلام کا جنازہ نکالنا ،اسرائیل کو تسلیم کرنا ،مدارس کو ختم کرنا ،آئین کے اسلامی دفعات کا خاتمہ کرنا ، قادیانیوں کے غیر مسلم شق کو ختم کرنا ہے،اسی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہو جو مشرف کا تھا،امریکہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلامی دنیا میں ایجنٹ بھیجے ہیں

،اس ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔،نئی نسل کو مذہب سے بیزار کرنے کے لئے وسائل استعمال کئے ،ہم نئی نسل کو اسلام کی طرف لائے ہیں اور تمھارا ایجنڈا ناکام بنایا ہے،کبھی مایوس مت ہونا ،جس منزل کی طرف جانے کا رخ کیا ہے ،کامیاب ہوئے ہیں ،مدراس کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ،مدارس میں ہزاروں کا اضافہ ہوا ہے،اسلامی تہذیب کے پیچھے دینی مدارس ہیں ، کوئی ان قلعوں کو مسمار کرنے کی بات کرے گا تو اپنے باپ فرہنگی سے پوچھ لو ،جو حال ان کا کیا وہی تمھارا کریں گے،ریاست مدینہ کی نسبت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے ،لیکن عمران خان تمھیں تمھارا نسب بتاتا ہوں،جس مکے میں میرا رسول پیدا ہوا اس میں ابو جہل بھی تھا ،وہ تمھارا نسب ہے،پاکستان کو کمزور کرنا امریکی پالیسی تھی اور 2017 میں کہا تھا کہ پہلے سیاسی عدم استحکام آئے گا ،عدم استحکام کے بعد معاشی عدم استحکام کا ہوگا ۔ پانامہ کے بعد عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا،پاکستانی عوام نے اپنے کے ساتھ وفاداری کی ،ہم نے یہ جنگ لڑی ،قوم نے ساتھ دیا ،عمران خان جس ملک کے خاتمے کے لئے مسلط کیا گیا تھا ، وہ ایجنڈا ناکام کردیا کیا،بھوک پیاس کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو قتل کر رہے ہیں ، کیا یہ امر بالمعروف ہے،تلوار بے نیام ہو کر میدان میں نکلیں ہیں

،زین بگٹی کے ذریعے سرپرائز دیا گی،اگر عدم اعتماد کے بعد رہ گئے تو پھر بھی نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کو کمزور کرنا امریکی پالیسی تھی اور 2017 میں کہا تھا کہ پہلے سیاسی عدم استحکام آئے گا ،پانامہ اسی لئے تھا،عدم استحکام کے بعد معاشی عدم استحکام کا ہوگا ۔ پانامہ کے بعد عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا ،عمران خان ۔تم نے میرے ملک کی آزادی کو فروخت کیا ہے ،میرے ملک کو غلام بنایا ہے،اپنے آقاں کو بتا دو کہ فضل الرحمان نے ایک چوک پر مجھے اس طرح للکارا ہے ۔،جمعیت علمائے اسلام کے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میں اپنے آپ کو احتساب کے طور پر پیش کرتا ہوں ، ہم نے اپنے اکابر کے نصب العین پر گامزن رہتے ہوئے عمران خان کی بدترین حکومت کے خلاف بھر پور کردار ادا کیا ۔اس حکومت کی نااہلی کو قوم پر آشکارا کیا ۔ مغرب کے پیروکارو کی تخت کو پلٹیں گے اور قوم کو ان کا حق دلائیں گے ۔ کٹھ پتلی حکمران اس لائق نہیں کہ ریاست مدینہ کا نام لے ۔ بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنے کی بات کی گئی ۔ اٹھارہ سے قبل غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے پر پابندی کی بات کی گئی ۔ مغرب کے خلاف اپنے کو مجاہد کہلوانے والے مے مدارس و مساجد کے خلاف اوقاف بل پیش کیا ،کراچی کی مدینہ مسجد کو گرانے کی باتیں کی گئی ۔موفوبیا کے خلاف مسلم دنیا کو آواز بخشی ،پاکستان کو عزت دی ۔یہ سب جھوٹ ہے ۔ ٹرمپ کے کہنے پر ہندوستان کے ساتھ مصالحت کی بات کی ۔کشمیریوں کی خودمختاری ختم کی گئی ۔دارے کے زور پر قوم پر مسلط کئے گئے اور آج بھی اسی ادارے کو پکار رہے ہو ۔ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے ۔ عمران بین الاقوامی ٹھگ ہے ۔نوے دن میں تبدیلی کی بات کی ،پھر ایک سال کی بات کی ،ساڑھے تین سال گذارے قوم مکمل مایوس ہوچکی ۔ ان شا اللہ آپ کے قبضے سے اس ملک کو چھڑائیں گے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجم عقیل خان نے کہا کہ آپ کا یہ جم غفیر ثابت کررہا ہے کہ عمران کی حکومت ختم ہوچکی ۔ حکومت کا احتجاج ثابت کررہا ہے کہ وہ ہار چکے ہیں ۔ کبھی پنجاب اسمبلی توڑنے کی باتیں کبھی کچھ باتیں ،جو مرضی کرلیں ،آپ کچھ نہیں کرسکتے ۔ اپوزیشن اس ملک کے لئے جد وجہد کررہی ہے ۔ قرضے دگنے ہوچکے ۔انجم عقیل کے پی اور بلوچستان میں ان شا اللہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت ہوگی ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ۔ ایسی حکومت مسلط ہے جس نے عام آدمی کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔ لوگوں کے حالات تنگ کردئے ہیں ۔ پاکستان میں آئین اور جمہوری طریقے سے تبدیلی آئے گی ۔ عمران نیازی نے آج وہی لغو اور فضول باتیں کی ہیں ۔ عمران نے سیاست سے اخلاقیات ختم کردی ہیں ۔ دس لاکھ بندے جمع کرنے کی باتیں کی گئیں لیکن میڈیا کے لوگوں کو جانے نہیں دیا گیا ۔ ہم میچ جیت رہے ہیں اسلئے اعتماد اور پرامن ہیں ۔ آئینی اور جمہوری طریقے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ کل شام کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔