ہومپاکستاننیازی کی حکومت ختم ہوچکی،یہ رونا دھونا اسی لیے ہے،جے یو آئی دھرنے سے قائدین کا خطاب

نیازی کی حکومت ختم ہوچکی،یہ رونا دھونا اسی لیے ہے،جے یو آئی دھرنے سے قائدین کا خطاب

اسلام آباد(آئی پی ایس)جمعیت علمائے اسلام کے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی،یہ رونا دھونا اسی لیے ہے،پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت اپنے انجام کو پہنچ چکی،غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں قوم کو مارنے والا لیڈر ہونے کا دعوی دار ہے،اتوار کو پشاور موڑ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میں اپنے آپ کو احتساب کے طور پر پیش کرتا ہوں ، ہم نے اپنے اکابر کے نصب العین پر گامزن رہتے ہوئے عمران خان کی بدترین حکومت کے خلاف بھر پور کردار ادا کیا ۔اس حکومت کی نااہلی کو قوم پر آشکارا کیا ۔ مغرب کے پیروکارو کی تخت کو پلٹیں گے اور قوم کو ان کا حق دلائیں گے ۔ کٹھ پتلی حکمران اس لائق نہیں کہ ریاست مدینہ کا نام لے ۔ بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنے کی بات کی گئی ۔ اٹھارہ سے قبل غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے پر پابندی کی بات کی گئی ۔ مغرب کے خلاف اپنے کو مجاہد کہلوانے والے مے مدارس و مساجد کے خلاف اوقاف بل پیش کیا ،کراچی کی مدینہ مسجد کو گرانے کی باتیں کی گئی ۔موفوبیا کے خلاف مسلم دنیا کو آواز بخشی ،پاکستان کو عزت دی ۔یہ سب جھوٹ ہے ۔ ٹرمپ کے کہنے پر ہندوستان کے ساتھ مصالحت کی بات کی ۔کشمیریوں کی خودمختاری ختم کی گئی ۔دارے کے زور پر قوم پر مسلط کئے گئے اور آج بھی اسی ادارے کو پکار رہے ہو ۔ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے ۔ عمران بین الاقوامی ٹھگ ہے ۔نوے دن میں تبدیلی کی بات کی ،پھر ایک سال کی بات کی ،ساڑھے تین سال گذارے قوم مکمل مایوس ہوچکی ۔ ان شا اللہ آپ کے قبضے سے اس ملک کو چھڑائیں گے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجم عقیل خان نے کہا کہ آپ کا یہ جم غفیر ثابت کررہا ہے کہ عمران کی حکومت ختم ہوچکی ۔ حکومت کا احتجاج ثابت کررہا ہے کہ وہ ہار چکے ہیں ۔ کبھی پنجاب اسمبلی توڑنے کی باتیں کبھی کچھ باتیں ،جو مرضی کرلیں ،آپ کچھ نہیں کرسکتے ۔ اپوزیشن اس ملک کے لئے جد وجہد کررہی ہے ۔ قرضے دگنے ہوچکے ۔انجم عقیل کے پی اور بلوچستان میں ان شا اللہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت ہوگی ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ۔ ایسی حکومت مسلط ہے جس نے عام آدمی کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔ لوگوں کے حالات تنگ کردئے ہیں ۔ پاکستان میں آئین اور جمہوری طریقے سے تبدیلی آئے گی ۔ عمران نیازی نے آج وہی لغو اور فضول باتیں کی ہیں ۔ عمران نے سیاست سے اخلاقیات ختم کردی ہیں ۔ دس لاکھ بندے جمع کرنے کی باتیں کی گئیں لیکن میڈیا کے لوگوں کو جانے نہیں دیا گیا ۔ ہم میچ جیت رہے ہیں اسلئے اعتماد اور پرامن ہیں ۔ آئینی اور جمہوری طریقے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ کل شام کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔