وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جو ملک اور قوم کا سوچتا ہے
اتوار کی شام پورا اسلام آباد جلسہ گاہ میں تبدیل ہوا لاکھوں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے پریڈ گرانڈ کے تاریخی جلسے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے جم غفیر سے تاریخی اور مدلل خطاب کیا اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ پریڈ گرانڈ جلسے سے پاکستان میں گزشتہ تمام جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اسلام آباد کا پورا شہر جلسہ گاہ میں تبدیل ہوا ہم نے 10 لاکھ کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اتوار کے جلسے میں عوام کی تعداد 10 لاکھ سے کہیں زیادہ تھی،
آج عوام نے اپنے قائد پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے عدم اعتماد کی تحریک بھی انشااللہ ناکام ہوگی اور چوں چوں کا مربعہ ملک ایک بار پھر شرمندہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو واضح طور بے نقاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے منحرفین کو بھی واضح پیغام دیا کہ وہ سوچ لیں کہ وہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں یا باطل کے عوام سب کو پہچانتی ہے، علی نواز اعوان نے کامیاب جلسہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور جلسہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
