ہومپاکستانعدم اعتماد سے بچنے کی کوشش،حکومت اور ق لیگ کا رابطہ

عدم اعتماد سے بچنے کی کوشش،حکومت اور ق لیگ کا رابطہ

متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے قبل حکومت کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں، ایم کیو ایم کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الہی کو ٹیلیفون کیا ہے ، جبکہ چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔