پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے فروری 2022 میں اپنے عزم “محفوظ شاہرات محفوظ عوام” کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کاروائیاں
۔ فروری میں 2859 مقدمات بشمول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1681 ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر138 اورمنشیات و شراب نوشی کے جرائم میں 130 مقدمات درج کئے ۔ ناجائز اسلحہ کی مد میں ملزمان سے07 کلاشنکوف، 07 رائفلز، 11گنز، 110پسٹلز اور منشیات کے مقدمات میں 2545 لیٹر شراب اور 12.78 کلو گرام چرس برآمد کی۔ 13136 مسافروں کو شاہرات پر دوران سفر مدد فراہم کی گئی۔
شاہرات پر جان و مال کے تحفظ، خدمت اور رہنمائی کے لئے پی ایچ پی اہلکار شب و روز مصروف ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس را سردار خان کے ویژن اور ایڈشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف کی ہدایت پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوم کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز تر و بروقت کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈکوارٹر نیماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فروری کے دوران اپنے عزم “محفوظ شاہرات محفوظ عوام” کو اچھے طریقے سے نبھایا اورمسافروں کی ہر ممکن مدد کی ۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1681، سبز نمبر پلیٹ و نیلی بتی لگانے پر 42 ، سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 29، بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر 350 اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سلنڈر لگانے پر 377 مقدمات قائم کئے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 138مقدمات درج کر کے 07کلاشن کوف، 07 رائیفلز،11 گنز 110پسٹلز بر آمد کئیاور منشیات فروشی کے 130 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2545 لیٹر شراب اور 12.78 کلو گرام چرس برآمد کی۔ دریں اثناپنجاب ہائی وے پٹرول نے 92اشتہاری اور 81 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا اور دوران سفر مشکلات میں 13136 مسافروں کو مدد فراہم کی ،64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا۔ علاوہ ازیں 5115 کلو گرام مضر صحت گوشت، 10680 پتنگ، 280 چرخی ڈور برآمد کی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 772 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کروائیں۔ ایڈیشنل آء جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔
