اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ چوری کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔
ڈاکووں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ عوام کے پیسے سے اس ٹولے نے بولیاں لگائی ہیں۔ قوم کو دکھادیں کہ ہم برائی کے ساتھ نہیں ہیں۔ ساری قوم 27 مارچ کو ہمارے ساتھ نکلے۔ وزیراعظم نے کہا عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ آگے سے کسی کی جرات نہ ہو کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کرے۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا قوم کے نام اہم پیغام pic.twitter.com/abeHvXAi0Z
— PTI (@PTIofficial) March 24, 2022
