ہومپاکستانسپریم کورٹ میں آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ آرٹیکل 63/Aکی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر آج سماعت کرے گا، ریفرنس میں منحرف ارکان کے حوالے سے قانون کی تشریح کی درخواست کی گئی ہے،

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کرے گا۔5رکنی بینچ میں جسٹس منیب اختر،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس مظہرعالم خان،جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔عدالت عظمی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پٹیشن اور صدارتی ریفرنس ایک ساتھ سنے گی، ریفرنس میں منحرف ارکان کے حوالے سے قانون کی تشریح کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آرٹیکل63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو صدارتی ریفرنس پر نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔