ہومپاکستانعدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی،سپیکر نے تاریخ دیدی

عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی،سپیکر نے تاریخ دیدی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اجلاس بلالیا، سات دن کے اندر فیصلہ ہوجائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس بلا لیا گیا ہے، سات دن کے اندر اندر فیصلہ ہوجائے گا، تحریک عدم اعتماد میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ سات دن کے اندر اندر ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ یکم یا دو اپریل کو ہوسکتی ہے، تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر قومی اسمبلی کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلاں گا۔اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں کسی قسم کی آئینی خلاف ورزی نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔