ہومدنیاسعودی عرب کا دو سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا دو سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے دوسال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔