ہومپاکستانضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،وزیراعظم پر 50 ہزار جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،وزیراعظم پر 50 ہزار جرمانہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان پر50ہزارروپے جرمانہ کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 16مارچ کو جلسے میں وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرسوات کی جانب سے کیا گیا۔ اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار کا جرمانہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے وزیراعظم کو جلسہ سے روکا جبکہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو وزیر اعظم کا دورہ رکوانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق وزیر اعظم کے 25 مارچ کو مانسہرہ میں دورہ کا پلان ہے جس کو روکا جائے، ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں اور پبلک آفس ہولڈرز کیداخلہ پر پابندی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔