اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں غلام بی بی بھروانہ نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمیشہ پر اعتماد دیکھا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے کہا اللہ پاک مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمرا ن خان سے کوئی ناراضی نہیں ہے ۔
میری وزیراعظم سے کوئی ناراضی نہیں ،غلام بی بی بھروانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
