ہومپاکستانشہباز گل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

شہباز گل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئیکے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی رمیش کمار نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شہباز گل 15 روز میں رمیش کمار سے معافی مانگیں اور اگر شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لائیو پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے تلخ کلامی کی تھی جس پر شہباز گل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔شہباز گل اور رمیش کمار شریک ہوئے اور مباحثے کے دوران شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی پر الزام عائد کیا اور ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار اقلیت کی نشست پر قومی اسمبلی آئے اور اب یہ عمران خان خان سے استعفی مانگ رہے ہیں، انہیں پہلے خود استعفی دینا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔