ہومپاکستانسیاسی انتشار،اتحادی جماعت کا وزیر اعظم کو اہم مشورہ

سیاسی انتشار،اتحادی جماعت کا وزیر اعظم کو اہم مشورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاوس پر ہونے والے واقعہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔

کیو ایم پاکستان کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہیجس سے اس کی سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔