ہومپاکستانعثمان خواجہ کی سینچری، آسٹریلیا نے پہلے روز251 رنز جوڑ لیے

عثمان خواجہ کی سینچری، آسٹریلیا نے پہلے روز251 رنز جوڑ لیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنالیے۔

کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔