Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانکانپیں ٹانگ رہی ہیں ، بلاول کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، بلاول کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریر کرتے ہوئے اردو کا جملہ الٹا بول دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بنائی جا رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 27 فروری کو نکلنے والے عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کے مارچ سے دارالحکومت میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں

دراصل وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کے پریشر سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/nichelifestyle/?utm_source=ig_embed&ig_rid
بلاول بھٹو کے الٹے جملے بولنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا اور کانپیں ٹانگ رہی ہیں دو دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، علاوہ ازیں شوبز شخصیات نے بھی پی پی چیئرمین کی تقریر پر پیروڈی ویڈیوز بنائیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
https://www.instagram.com/galaxylollywood/?utm_source=ig_embed&ig_rid
کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر سینیئر اداکار اور میزبان احسن خان نے بھی ساتھی اداکاراوں کے ساتھ ویڈیو بنائی جو انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی۔

ماڈل و اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی بلاول بھٹو کی تقریر پر پیروڈی ویڈیو بنائی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

اداکارہ صاحبہ ریمبو نے بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔
https://twitter.com/Mehwish_mlik?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501486066779439105%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1178753
صحافی مریم نواز کی ٹوئٹ کو بھی کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے کی ویڈیو کلپ کو شیئر کرکے اس پر طرح طرح کے جملے لکھے۔

بعض لوگوں نے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے پر ان کی طرح الٹے جملوں کی شاعری کرنا بھی شروع کردی جب کہ بعض لوگوں نے الٹے جملوں پر مبنی میمز شیئر کرنا شروع کیں۔

دیگر لوگوں نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے الٹے جملے پر سیاسی میمز بھی بنائیں اور لوگ دو تک کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اس پر سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔