ہومپاکستاندہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،فواد چوہدری

دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،شدت پسندی منبر،سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے ،ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔