Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانکیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 10 سپاہی شہید

کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 10 سپاہی شہید

راولپنڈی، بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 اہلکار شہید ہوگئے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب کے دوران 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔بیان کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانی پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔