اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا۔ وزیراعظم نے بریگیڈئر(ر)مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا ہے اور ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے دو روز قبل مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلا برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی معاون خصوصی برائے احتساب مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
