ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا،اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارتوں کے حکام وزیراعظم کو کارکردگی بارے بریفنگ دیں گے،وزارتوں کے اہداف سے متعلق بھی وزیراعظم کو بتایا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔اجلاس سوا چار بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔