اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت دو عدالتی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور جسٹس طارق قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کورٹ کے عدالتی اہلکار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کے ریڈر کا بھی کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔کورونا کیسز سامنے آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم میں ڈس انفیکشن اسپرے کرا دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج سمیت 2عدالتی اہلکارکورونا میں مبتلا ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
