ہومپاکستانورکرز کنونشن میں مہنگائی کیخلاف نعرے بازی پر پرویز خٹک غصے میں آگئے

ورکرز کنونشن میں مہنگائی کیخلاف نعرے بازی پر پرویز خٹک غصے میں آگئے

مانسہرہ(آئی پی ایس ) وزیر دفاع پرویز خٹک ورکرز کنونشن میں شریک کارکنوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کرنے پر غصے میں آگئے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک مانسہرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرے رہے تھے جس میں کچھ کارکنوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ پرویز خٹک نے غصے میں آکر نعرے بازی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ پارٹی میں نفاق برداشت نہیں کیا جائے گا، صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں، پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے جس کی وجہ سے عمران خان بھی بہت تکلیف میں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔