بیجنگ (آئی پی ایس) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے متعلق جاری کردہ وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ وائٹ پیپر کا موضوع ہے “ہانگ کانگ: ایک ملک، دو نظام کے فریم ورک کے تحت جمہوری ترقی”۔ مذکورہ وائٹ پیپر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےمیں جمہوریت کی شروعات اور ترقی، اور مرکزی حکومت کے اصولوں اور موقف کا ایک جامع جائزہ پیش کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹ گورننس کے سربراہ اور سنگھوا یونیورسٹی میں ہانگ کانگ اور مکاؤ اسٹڈیز مرکز کے ڈائریکٹر وانگ زن مین نے اس حوالے سے کہا کہ وائٹ پیپر حقائق کا مظہر ہے اور صحیح اور غلط میں تمیز کو واضح کرتا ہے۔وانگ نے کہا کہ وائٹ پیپر نہ صرف لوگوں کوہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے انتخابات کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد گار ہے، بلکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکے بہتر انتخابی نظام کی اعلیٰ نوعیت اور اس کی خوبیوں کے بارے میں مزید جامع اور درست فہم بھی فراہم کرتا ہے۔
ہانگ کانگ میں جمہوری ترقی پر چین کا قرطاس ابیض
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
