ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پر 50ہزار جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پر 50ہزار جرمانہ عائد کردیا

پشاور، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں پر جرمانہ کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50ہزار جرمانہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19دسمبر کو ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔