ہومپاکستانشہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل کے شریک ملزم کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل کے شریک ملزم کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس) نیب نے شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل میں شریک ملزم علی احمد خان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا ۔ نیب حکام نے یہ ریفرنس احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک کے روبرو ریفرنس دائر کیا گیا۔ ملزم علی احمد خان کو 13 دسمبر کو ریفرنس کی نقل فراہم کردی جائے گی۔ نیب کے مطابق احمد علی خان شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم ہے اور ملزم کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔ نیب نے کہا ہے کہ ملزم احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے اور اس نے دوران تفتیش 3 مختلف بیانات دیئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔