Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانشہبازگل کاسکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ

شہبازگل کاسکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا، گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔