Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانڈسکہ الیکشن بے ضابطگی:الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی شروع

ڈسکہ الیکشن بے ضابطگی:الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی شروع

اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی)بنائے جائے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

03 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔