ہومپاکستانسینیٹر ایوب آفریدی مستعفی، استعفیٰ سینیٹ میں جمع کرا دیا

سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی، استعفیٰ سینیٹ میں جمع کرا دیا

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفیٰ سینیٹ میں جمع کرادیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب کروایا جائے گا،شوکت ترین ایوب آفریدی کی جگہ سینیٹر بنیں گے۔ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کے مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔