ہوماسلام آبادشہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکلز چورگینگز کے 3کارندے گرفتار

شہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکلز چورگینگز کے 3کارندے گرفتار

اسلام (آئی پی ایس )تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے سرکردہ تین کارندے گرفتار ،ملزمان سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد کر لیے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گینگ میں محمد فراز، حمید اللہ اوراسحاق اللہ شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی ایس ایچ او شہزاد ٹاون معہ جوانوں نے کی ۔ایس پی رورل زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔