لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خط علاج معالجے سے متعلق پروپیگنڈے سے زیادہ کچھ نہیں.
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے دستخط کے ساتھ این آر او مانگا ہے، دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا آج خود جیل میں بیمار ہوگیا.
میاں نواز شریف کے سیل سے سانپ نکلنے کی بات ہو یا بیگم کلثوم نواز کے ہسپتال پر دھاوا بولنے والے آج مکافات عمل کا شکار ہیں، جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا شکوہ سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں قید کے دوران 8 مرتبہ باقاعدہ طبی ماہرین نے معائنہ کیا، جیل ڈیوٹی پر موجود میڈیکل عملہ روزانہ تین وقت ان کے بنیادی طبی اشارے (وائٹل سائنز) چیک کرتا ہے.
جبکہ خصوصی میڈیکل بورڈز نے مختلف اوقات میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، اگست 2024 کو سر درد اور بے چینی کی شکایت پر ماہر امراض قلب نے ان کا معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں، فروری 2026 کو پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا تفصیلی معائنہ کیا.
عظمی بخاری نے کہا کہ 10 اگست 2026 کو چار رکنی میڈیکل بورڈ نے جیل میں انکا معائنہ کیا اور ان کے بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی، 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب۔ انہیں پمز منتقل کیا گیا.
جہاں آنکھوں کے ماہرین اور میڈیکل بورڈ نے تفصیلی فٹنس رپورٹ مرتب کی،پھر ستمبر 2026 کو پمز اور شفا آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جیل میں ان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بینائی کا معائنہ کیا. 10 اور 11 نومبر 2026 کی درمیانی شب۔ انہیں فالو اپ علاج کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا جہاں آنکھوں کے ماہرین نے انہیں اینٹی وی ای جی ایف (anti-VEGF) انجیکشن لگایا،مختلف میڈیکل بورڈز اور ٹیموں میں ملک کے معروف ڈاکٹروں شامل رہے.
ڈاکٹر عارف خان،ڈاکٹر فرقاد عالمگیر،ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے انکا میڈیکل چیک اپ کیا. الشفاء اور پمز کے متعدد طبی ماہرین بھی گاہے بگاہے انکا طبی معائنہ کرتے رہتے ہیں.
ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور فیصل سلطان بھی ان کے علاج اور طبی رپورٹس کے جائزے کے عمل سے وابستہ رہے ہیں. جیل میں جو سہولیات انکو میسر ہیں وہ پورے پاکستان میں کسی قیدی کو میسر نہیں ہیں. بشری بی بی کا انکے سیل میں چوہے،کاکروچ اور 7 چھوٹے سانپ نکلنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری
بشری بی بی نے اپنی ایک عدالتی درخواست میں جو من گھڑت باتیں کی اسکی جیل حکام نے فورا تردید کی. بشریری بی بی دیہات کی رہنے والی ہےانکو معلوم ہوگا ،مون سون کے موسم میں اکثر کینچوے نکل آتے.
اگر بشری بی بی کو “گنڈوئے”ہی سانپ لگتے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا خط علاج معالجے سے متعلق پروپیگنڈے سے زیادہ کچھ نہیں،عظمیٰ بخاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
