اسلام آباد (سب نیوز): جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ عزت مآب بوبور مسعودووچ عثمانوف 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ازبک نائب وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے نمائندے علاقائی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی روابط کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
