ہومتازہ ترینایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی، ترکیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ہتھیائی گئی مکمل رقم کی ریکوری کر لی گئی

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی، ترکیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ہتھیائی گئی مکمل رقم کی ریکوری کر لی گئی

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 729/2026 میں نامزد دو ملزمان لیاقت علی اور کاتب یونس کو گرفتار کر لیا۔ملزمان پر مبینہ طور پر ترکیہ کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے شہری سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان سے شکایت کنندہ سے ہتھیائی گئی مکمل رقم 10 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کر لی گئی اور رقم درخواست گزار کی حوالے کر دی گئی۔مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، جبکہ کیس کی تفتیش انسپکٹر فہد اقبال کر رہے ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔