ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف دائر درخواستیں 20اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف دائر درخواستیں 20اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

پشاور (سب نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں، جن پر 20 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں میں فیڈریشن آف پاکستان، صدر، وزیرِ اعظم، گورنر کے پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دونوں درخواستوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ سلمان خان ایڈووکیٹ کی درخواست بھی اسی روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بدھ کے روز علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں گورنر راج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، جب کہ عدالت سے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔