ہومتازہ ترینکائنات اظہر خان کا فرض شناس ٹریفک اہلکار کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین

کائنات اظہر خان کا فرض شناس ٹریفک اہلکار کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین

اسلام آباد، : چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اے ایس آئی محمد فیصل کو اپنے دفتر مدعو کرکے ان کی فرض شناسی اور نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے اے ایس آئی محمد فیصل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ انہوں نے افسر کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔

کائنات اظہر خان نے کہا کہ فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور بہترین پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔