ہومپاکستانوزیراعظم کی پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل، مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم کی پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل، مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر چوک توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بامقصد اور بامعنی مذاکرات کا فیصلہ کیا، امید تھی کہ بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے مگر بدقسمتی سے یہ کامیاب نہیں ہو سکے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور لانگ مارچ کا بھیانک سایہ دوبارہ نمودار ہو رہا ہے، ملکی معیشت کو ہم نے بڑی محنت سے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا کیاملک دشمنی نہیں ہے؟
شہبازشریف نے پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی اورکہاکہ اگر لانگ مارچ ختم کریں تو ہم آپ کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں،عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
ملکی معیشت میں استحکام آیا،اب گروتھ کا وقت ہے،دھرنوں اور لانگ مارچ سے ملک کانقصان ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔