اسلام آباد (سب نیوز)سری لنکا کے ساتھ 3ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان، سفیان مقیم اور خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ ،صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈکوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ جب کہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جب کہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔کرنل عثمان انواری سکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
