ہومپاکستانحکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول، اپوزیشن اتحاد نے بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی

حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول، اپوزیشن اتحاد نے بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد(سب نیوز)اپوزیشن اتحاد نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کے جوابی اقدامات کے حوالے سے بات کی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر اہم گفتگو ہوئی، اپوزیشن اتحاد حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔